ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کو قانونی تحفظ اگلے 3 سال تک جاری رہے گا: مودی کابینہ نے منظوری دی

دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کو قانونی تحفظ اگلے 3 سال تک جاری رہے گا: مودی کابینہ نے منظوری دی

Thu, 24 Dec 2020 12:04:06    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو قانونی تحفظ اگلے تین سال تک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں آرڈیننس کو مودی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ 31 دسمبر 2020 کو اس سے متعلق قانون کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ اب اس میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ یعنی اس کی مدت میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈی ٹی ایچ سیکٹر کو 100 ایف ڈی آئی میں لایا گیا ہے۔ اس سے قبل وزارت تجارت نے 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی تھی۔

تاہم وزارت اطلاعات و نشریات کے رہنما خطوط کی وجہ سے اس پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب کابینہ نے اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 20 سال کا لائسنس بھی حاصل کیا جائے گا اور 10 سالوں میں اس کی تجدید کرنی ہوگی۔ایس سی (ایس سی) طلبہ کے لئے 59000 کروڑ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم منظور کرلی گئی ہے۔ اس اسکیم سے 4 کروڑ سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے۔ اسکالرشپ کے لئے 60 فیصد مرکز اور 40 فیصد ریاست دے گی۔


Share: